2019 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ شخصیات

سونم کپور، دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، پریانکا چوپڑا ،کپل شرما اور نیہا دھوپیا سمیت بالی ووڈ کے کئی معروف ستارے گزشتہ سال شادی کے بندھن میں بندھے،،،،نئے سال میں بھی بالی ووڈ کی کچھ شخصیات رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہی ہیں۔

شوخ چنچل مزاج کی وجہ سے پہچانے جانے والے ورون دھون گزشتہ ایک سال سے گرل فرینڈ نتاشا دلال کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں ،، رواں سال نومبر میں ورون دھون اورنتاشا دلال کی شادی کی خبریں گردش میں ہیں
اداکارہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کے درمیان بڑھنے والی قربتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،، کہا جارہا ہے یہ جوڑی رواں سال ہی ایک دوسرے کو ہمسفر بنانے جارہی ہے۔

کپور خاندان سے تعلق رکھنے والے والے ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نہ صرف اداکاری بلکہ اپنے متاثر کردہ شخصیت سے دوسروں پر سحر طاری کرنے کی وجہ پہچانے جاتے ہیں جن کے سحر میں اب تک کئی اداکارائیں آچکی ہیں لیکن سب سے زیادہ اُن کا نام جس اداکارہ کے ساتھ جوڑا جارہا ہے وہ عالیہ بھٹ ہیں
فلم ’فکرے‘ اور ’فکرے ریٹرن‘ سے شہرت پانے والے علی فضل اور رچا چڈھا بھی رواں سالرشتہ ازدواج میں بندھنے کے خواہشمند ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.