حکومت اہم اتحادی کومنانےمیں کامیاب

وفاقی حکومت نے بلوچستان میں ڈیم ، سڑکیں تعمیر کرنےاورتوانائی کےمنصوبےلگانے کی شرائط کومان کر ناراض اتحادی جماعت بی این پی مینگل کومنالیا، دونوں اتحادیوں میں معاملات وزیراعظم آفس میں اہم ملاقات میں طے پائے۔وزیراعظم آفس میں ملاقاتوں کےدودورہوئے ، حکومتی وفد میں پرویز خٹک، قاسم سوری، خسرو بختیار اور ارباب شہزاد شامل تھے جبکہ بی این پی کی جانب سے اختر مینگل، جہانزیب جمالدینی، ہاشم نوتیرئی اور عاصم بلوچ شریک ہوئے۔ذرائع کےمطابق وفاقی حکومت بی این پی مینگل کو میگا پراجیکٹس کے لئے فنڈز دینے کو بھی تیار ہو گئی ہے،وزیراعظم عمران خان نے بھی بلوچستان کے لئے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ شرائط ماننے کے بدلے میں بی این پی مینگل وفاقی حکومت کی بجٹ منظوری میں حمایت کرے گی۔ادھر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، پرویز خٹک اور ارباب شہزاد پر مشتمل کمیٹی شرائط پر عملدرآمد کرائے گی، قاسم سوری کا کہنا ہے کہ بی این پی مینگل سے تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے، وزیراعظم بلوچستان سمیت تمام پسماندہ علاقوں کو ترقی دیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.