بھارت کا یوم آزادی،سوشل میڈیا پر یوم سیاہ

پاک فوج کے شعبہ تعاقات عامہ آئی ایس پی آر کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائل تصویر کو سیاہ کر دیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے علاوہ انہوں نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تصویر کو بھی سیاہ کرلیا۔میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستانی آج کا دن یومِ سیاہ کے طور پر منائیں گے تاکہ دنیا اس مظالم کو دیکھ سکے جو بھارت 1947 سے کشمیریوں پر کررہا ہے15اگست کو مقبوضہ کشمیر کی عوام سے اظہارے یکجہتی کے لیے حکومتِ پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کی پروفائل تصاویر کو بھی سیاہ کردیا گیا۔
ان کےعلاوہ شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والی کئی نامور پاکستانی شخصیات نے بھی یہ قدم اٹھایا۔غریدہ فاروقی‎ نے مقبوضہ کشمیر کی عوام کے لیے آزادی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج کے دن کو سیاہ ترین دن قرار دیا۔عاصمہ شیرازی نے بھی اپنے اکاؤنٹ کی تصویر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی میں سیاہ کرلی۔اس حوالےسےٹوئٹر پر کئی ہیش ٹیگز بھی سامنے آئے جو ٹاپ ٹرینڈ میں موجود ہیں ان میں 15AugustBlackDay# اورBlackDay15thAugust# شامل ہیں۔ ان ہیش ٹیگز کا استعمال کرتے ہوئے متعدد صارفین کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنی تصاویر سیاہ کررہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. Amber Shahzadi کہتے ہیں

    Kashmir is a part of Pakistan,One day Kashmir will be Pakistan

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.