گرفتاریوں کےمعاملےکو لے کرسوشل میڈیاپربھی لفظی جنگ شروع

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے درمیان ٹوئٹر پرلفظی جنگ چھڑ گئی۔ زرتاج گل نے ایک تصویرشیئر کی جس میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز ، آصف زرداری، بلاول بھٹو اور بانی متحدہ آبدیدہ نظر آرہے ہیں۔ ٹویٹ پر بختاور بھی میدان میں آگئیں،کراراجواب دیتے ہوئے کہا کیا آپ کو اس بات کا اندازہ ہے کہ بچے بھی آپ سے زیادہ ذہین ہوتے ہیں،تمہیں یہ بات اپنی برطرف بہن سے پوچھنی چاہیے۔اس بات پربھلازرتاج گل کہاں چپ رہنے والی تھیں فوری ایک اورٹویٹ داغ دیا ’ ،،لکھا آپ کو اپنے ٹین پرسنٹ والد کے شرمناک ناٹک پر ٹویٹ کے بجائے اپنی آہیں بھرتی ہوئی بہن کو تسلی دینی چاہیے، رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ وہ اپنا دماغی توازن کھو رہے ہیں کیونکہ وہ عدالت میں دانت نکال رہے تھے سخت جواب ملنے پر بختاور بھٹو نے اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا لیکن زرتاج گل نے سکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئےبختاورکوڈرپوک ، حواس باختہ اور بزدل کےطعنےدے ڈالے۔اس ٹویٹ پر بختاور بھٹو نے وزیر مملکت کی اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر کو نشانہ بنایا بختاور بھٹو کے اس ٹویٹ کے جواب میں زرتاج گل وزیر نے کہا ’یا خدا، سزا کیلئے بے صبری نظر آرہی ہو، اپنی بہن کو بھروسہ رکھنے کی نصیحت کرو، لگتا ہے ذہنی صحت کی خرابی کی درخواست بہت جلد آنے والی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.