"جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبے سے جیتی جاتی ہیں پگلے”

0
سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر جب سے سیاست اور بھارتیہ جنتا پارٹی کا حصہ بنے ہیں اس وقت سے وہ مختلف متنازع بیانات کے باعث سبکی کا سامنا کر چکے ہیں اور کئی مرتبہ ان کی پاکستانی کرکٹرز خصوصاً شاہد آفریدی سے مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر معاملات پر بحث بھی ہو چکی ہے۔کچھ اسی طرح کی سبکی کا سامنا گمبھیر کو اس وقت کرنا پڑا جب انہوں نے حال ہی میں بھارت کو فرانس کی جانب سے رافیل طیارے ملنے پر ایک ٹوئٹ کی "بڑے طیارے بالآخر یہاں پہنچ گئے ہیں”۔اس ٹوئٹ کے جواب میں اس بار آفریدی نے نہیں بلکہ کرکٹ کے مشہور آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین نے کچھ ایسا جواب دیا کہ بھارتیوں کی عارضی خوشی خاک میں مل گئی ،، ڈینس فریڈمین نے کہا کہ بس اس بات کو یقینی بنائیے گا کہ یہ سرحد عبور نہ کریں ورنہ یہ طلسماتی انداز میں کچرے کے ایک بڑے ڈھیر میں تبدیل ہو جائیں گے۔ڈینس فریڈمین دراصل گزشتہ سال 27 فروری کو ہوئے واقعے کا حوالہ دے رہے تھے جب پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فضائیہ کی در اندازی کو ناکام بنا دیا تھا اور 2 بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا۔ اس واقعے میں پاکستان نے ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی گرفتار کرلیا تھا ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: