اپوزیشن کی حکومت کیخلاف محاذکھڑاکرنےکیلئےصف بندی

کھلاڑیوں کی حکومت کو کلین بولڈ کرنے کیلئے فوری میدان میں اترناہے یادھیرےدھیرےپیشقدمی کرنی ہے،حکومت کیخلاف دھرنادیاجائےیا ،مارچ، مظاہرے ،جلسےکئےجائیں،،اس بات کافیصلہ آج اسلام آباد میں زرداری ہاؤس میں افطارڈنرکےنام پر ہونےوالے حزب اختلاف کی جماعتوں کےاکٹھ میں ہوگا۔افطارڈنرکی میزبانی چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کررہےہیں،جس کیلئےمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پہلی بار زرداری ہاؤس آمد ہوگی، مریم نوازکے ساتھ حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی، سینیٹر پرویز رشید بھی ہوں گے۔ مولانا فضل الرحمان اور اسفند یار ولی اپنے جماعتوں کے وفود کی سربراہی کریںگے، محمود اچکزئی، اختر مینگل، آفتاب شیرپاؤ اور اویس نورانی کی شرکت بھی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق افطارڈنر سےقبل اپوزیشن رہنماؤں کامشاورتی اجلاس بھی ہوگا، میزبانی بلاول بھٹو اور آصف زرداری کریں گے، اپوزیشن رہنما حکومت مخالف تحریک کیلئےلائحہ عمل طے کریں گے،پپپلزپارٹی جنوبی پنجاب بہاولپور صوبے کا پرانا بل منظور کرانے کیلئے ن لیگ سے مدد مانگے گی۔ اجلاس کے بعد سیاسی قیادت ایک ساتھ میڈیا بریفنگ بھی دے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.