کالعدم تنظیموں کی مدد سے الیکشن جیتنے والے وزراءکوکابینہ سےنکالاجائے

بلاول بھٹو نےکالعدم تنظیموں اوران سےمبینہ طورپرمنسلک وزراءکیخلاف ایک بارپھرآوازبلندکردی،، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ٹویٹ کرتے ہوئے حکومت سےمطالبہ کیاکہ کالعدم تنظیموں کی مدد سے الیکشن جیتنے والےوفاقی وزراءکوکابینہ سےالگ کیاجائے
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاکہناتھاکہ ایسے وزرا کو نکالنے کے مطالبے پر مجھے اینٹی اسٹیٹ قرار دیا گیا،ہمیں موت کی دھمکیاں اور نیب کے نوٹسز دیئے گئے، لیکن یہ سب کچھ ہمیں اصولی موقف سے نہیں ہٹا سکتا،انہوں نےکہاکہ این ایس سی پارلیمنٹری کمیٹی بنا کر گروپوں کیخلاف کارروائی کی جائےجبکہ حکومت کوایسے گروپوں سے دوری اختیار کرنی چاہیئے۔
واضح رہےکہ بلاول بھٹونےقومی اسمبلی کےاجلاس میں بھی انگریزی میں تقریرکرتےہوئےکالعدم تنظیموں کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کےتحت کارروائی کامطالبہ کیاتھاجبکہ آج کل وہ تواترسےوفاقی کابینہ میں شامل کچھ وزراءپرنام لئےبغیرکالعدم تنظیموں سےتعلق کاالزام لگارہےہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.