پیپلزپارٹی نےبھی وفاقی بجٹ مسترد کردیا

0
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئندہ مالی سال کےوفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں ملک کو درپیش خطرات کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی۔ تحریک انصاف حکومت نے مایوس کن بجٹ پیش کیا،پاکستان پیپلزپارٹی بجٹ کو مکمل مسترد کرتی ہے۔
بجٹ پر اپنے ردعمل میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان ان دنوں تاریخی چیلنجز کا سامنا کررہا ہے، کرونا کی وجہ سے آج ہر پاکستانی کی جان خطرے میں ہے جب کہ ٹِڈی دل کا سب سے بڑاحملہ ہماری زراعت،فوڈ سیکیورٹی اور معیشت کے لیے بڑاخطرہ ہے لیکن ان خطرات کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ یہ پی ٹی آئی ایم ایف کا عوام دشمن بجٹ ہے،جس میں عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں ملا، ریلیف ملا ہے تو امیر طبقے کو ملا ہے، بجٹ میں عام آدمی کو صرف اور صرف تکلیف دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں تنخواہوں اورپینشنز میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا، اس وقت بزرگوں کو پینشن بڑھاکر ریلیف پہنچانا چاہیے تھا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: