وزیراعظم عمران خان کےغلط فیصلوں کی وجہ سےکرونا کی وبا بےقابوہوچکی ہے،بلاول بھٹو

0

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پارٹی کے سینئررہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ کرکےانھیں اہم ذمہ داریاں سونپ دیں،بلاول بھٹو نےرہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومتی نااہلیوں کوسامنے لانے کے لیےموثر کردار ادا کریں۔ اتنی زیادہ اموات ہونے کے باوجودعمران خان لاک ڈاؤن کی ضد پراڑے ہوئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی وارننگ کو بھی وفاقی حکومت نے ہوا میں اڑا دیا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کوعلم ہی نہیں کہ این ایف سی ایوارڈ کیا ہے؟ان کےاٹھارویں آئینی ترمیم کے خلاف بیانات دراصل 73ء کے دستورپاکستان پرحملہ ہیں۔بلاول بھٹو نے رہنماؤں سے گفتگو میں کہا کہ اگر ٹڈی دل کی وجہ سے ملک میں قحط پڑا تو وزیراعظم عمران خان اس کے ذمہ دار ہوں گے۔ پارٹی رہنما عوام میں حکومتی کارکردگی سے متعلق آگاہی دیں جبکہ تمام تر معاملات پر جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائیگی۔

جواب دیجئے

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: