دھونس اور دباؤ نہیں چلنےدینگے

وزیراعظم عمران خان کےقوم سے خطاب کوپیپلزپارٹی نےشدیدآڑے ہاتھوں لیااوراسےدھمکیوں سےتعبیرکیاہے،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آدھی رات کو خوفزدہ ہو کر قوم سے خطاب کیا،وزیراعظم خوفزدہ ہیں کہ وہ پی ٹی آئی ایم ایف کا بجٹ نہیں منظور کرا پائیں گے، انہیں خوف ہے کہ بجٹ منظور نہ ہوا تو ان کی حکومت گر جائے گی۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ دھونس اور دباؤ نہیں چلے گا، کوئی باضمیر ٹیکس میں اضافے کو ووٹ نہیں دے گا، کوئی باضمیر مہنگائی اور بیروزگاری کو ووٹ نہیں دے گا،انہوں نے حکومت کوچیلنج دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ معاشی خودکشی ہے ہم منظور نہیں ہونے دیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.