بلاول بھٹو نے کل نیب ہیڈ کوارٹر پیش ہونے سے معذرت کر لی

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی احتساب بیورو کی طلبی کے نوٹس پر کل پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے قومی احتساب بیورو کی جانب سے پارک لین کیس کی انکوائری کے نوٹس کے جواب میں بتایا کہ وہ اپنی مصروفیات کے سبب کل نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پیش نہیں ہو سکتے۔
بلاول بھٹو زرداری نے نیب سے درخواست کی کہ وہ آئندہ ہفتے کسی تاریخ پر پیش ہونے کے لیے تیار ہیں۔ اس حوالے سے مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آٹھ مئی کو جاری ہونیوالا نیب نوٹس تاخیر سے تیرہ مئی کوموصول ہوا تھا۔ بلاول بھٹو تمام سوالات کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.