جنت کسی کافرکوملی ہےنہ ملےگی

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا کہ اہل کشمیر نے اپنے صبر و استقامت سے آزادی کی جنگ میں قابض بھارتی فوج کو شکست دے دی ہے۔بھارت نے اپنی ظالم افواج کے ذریعے نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کا جس بے دردی سے لہو بہایا ہے اس پر نسل انسانی شرمندہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر کا وکیل تھا، ہے اور آزادی کا سورج طلوع ہونے تک ان انشاء اللہ رہے گا
صدرمسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں، بہنوں، ماؤں، بزرگوں، بچوں اور بیٹیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی آواز پوری دنیا میں اٹھاتے رہیں گے اور ان کی مرضی کے خلاف کسی بھی فارمولے کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنت نظیروادی کشمیر کو بھارتی فورسز نے بیگناہ کشمیری نوجوانوں،مردوں،عورتوں اور حتیٰ کہ معصوم بچوں کے خون سے نہلادیا ہے۔ بھارتی قبضے کے خلاف کشمیر کی آزادی کی تحریک بارآور ہونے کے قریب پہنچ گئی اور اب بھارتی قبضہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے مِٹ جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.