جوبائیڈن کا ٹرمپ پر امریکی صدارتی الیکشن ملتوی کرنے کا الزام

0
ڈیمو کریٹس کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیتنے کی خواہش میں رواں برس نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن ملتوی کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
امریکا کے سابق نائب صدر اور اپوزیشن کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ٹرمپ کسی نہ کسی طرح انتخابات کو پس پشت ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قوم میرے الفاظ پر نشان لگالیں تاکہ آنے والے دنوں میں انہیں میری یہ بات یاد رہے۔
صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا کہ یہی ایک راستہ ہے جس کے متعلق ہمارے مخالفین سوچتے ہیں کہ وہ ممکنہ طور پر جیت جائیں گے جبکہ کرونا وائرس کے باعث امریکا کی درجنوں ریاستوں میں پرائمری انتخابات پہلے ہی ملتوی کئے جاچکے ہیں۔
ادھر ٹرمپ انتخابی مہم کے ڈائریکٹر ٹم مورٹو نے جوبائیڈن کے اس الزام کو یکسر مسترد کردیا ،،انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ایسے شکست کے خوف میں مبتلا شخص کی سازشی تھیوری ہے کیونکہ صدر ٹرمپ الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے اور وہ یہ بات واضح کرچکے ہیں کہ امریکا میں صدارتی الیکشن 3 نومبر کو ہی ہوں گے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: