نوازشریف اور شاہد خاقان کیخلاف غداری کیس

جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سابق وزرائے اعظم نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کےخلاف غداری کیس کیخلاف سماعت کرنا تھی۔عدالت نے درخواست گزار کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کا حکم دے رکھا ہے۔درخواست گزار نے نواز شریف کے متنازع انٹرویو کو بنیاد بنا کر مؤقف اختیارت کیا کہ نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمیٰ کے حلف کی پاسداری نہیں کی۔ نواز شریف کیخلاف بغاوت کے الزام کے تحت کارروائی کی جائے۔

گزشتہ سماعت پرنوازشریف، شاہد خاقان عباسی اور سرل المیڈا نےعدالت میں اپنا جواب جمع کرا دیا تھا تاہم عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا تھا۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کا بھی حکم دیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.