برنی سینڈرز امریکی صدارتی امیدوار کی دوڑ سے دستبردار

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ڈیموکریٹس کے امیدوار کی دوڑ میں شامل برنی سینڈرز دستبردار ہوگئے ہیں جس کے بعد سابق نائب صدر جو بائیڈن مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔
برنی سینڈرز کو ڈیموکریٹس کے امیدوار کے لیے مضبوط سمجھا جاتا تھا لیکن دستبرداری کا مطلب ہے کہ وہ جو بائیڈن کو خود سے بہتر امیدوار سمجھتے ہیں۔امریکی ریاست ورمونٹ سے منتخب سینیٹر برنی سینڈرز 2016 میں بھی ڈیموکریٹس کے مضبوط امیدوار کے طور سامنے آئے تھے لیکن وہ بھرپور حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ادھرڈیموکریٹ کے امیدوار جو بائیڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں برنی سینڈرز کے فیصلے کی تعریف کی اور کہا کہ امید ہے کہ آپ میرا ساتھ دیں گے، آپ کو خوش آمدید کہا جائے گا کیونکہ آپ کی ضرورت ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ڈیموکریٹس کے صدارتی امیدوار کی دوڑ ختم ہوگئی ہے،اب برنی سینڈر کے حامیوں کو چاہئے کہ وہ ری پبلکن پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیں ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: