بے نامی جائیدادیں اوربینک اکاؤنٹ رکھنے والے ہوجائیں ہوشیار

بے نامی قانون 2017ء کے تحت ٹیکس حکام کے لیے قوانین بن گئے، اطلاق یکم جنوری 2017ء کے بعد بے نامی جائیدادیں، گاڑیاں اور اکاؤنٹس بنانے والوں پرہوگا۔ نوٹیفکیشن 7 فروری کو جاری ہوگا، بے نامی جائیداد 90 دن تک ضبط رہے گی۔
ایف بی آر حکام کے مطابق قوائد وضوابط کی منظوری کے لئے قانونی مسودہ وزارت قانون کو بھجوا دیا گیا ہے۔ سنگل سروسز ٹیکس اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جبکہ کسی کو بھی ایمنسٹی نہیں دی جائے گی۔ 6 ہزار ٹیکس چوروں کے خلاف نوٹس جاری ہوچکے ہیں جبکہ 204 نے نوٹس کا جواب دینے کے ساتھ ہی 2 ارب روپے کا ٹیکس بھی جمع کرا دیا ہے۔
حکام کا مزیدکہنا تھا کہ دبئی میں جائیدادیں رکھنے والے تمام افراد کے کیساتھ یکساں سلوک کیا جا رہا ہے۔ علیمہ خان پر بھی وہی قانون لاگو ہوگا جو ایک عام شہری کے لیے ہے۔ علیمہ خان کا جب نام سامنے آیا وہ جائیداد فروخت کر چکی تھیں، جائیداد کے مطابق ان پر 100 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.