سپریم کورٹ:بحریہ ٹاؤن کے تمام منجمد اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس اور بحریہ ٹاؤن کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بعض اوقات سرکاری ادارے زیادہ کارکردگی دکھاتے ہیں۔ سکول فیس کے معاملے میں بھی اکاؤنٹ منجمد کر دیے گئے تاہم عدالت نے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم نہیں دیا تھا۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں بھی اکاؤنٹ منجمد کرنے کا نہیں کہا گیا، عدالت نے صرف مانیٹرنگ کا حکم دیا تھا۔

وکیل ایم ڈی اے نے کہا کہ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں، ایم ڈی اے اور بحریہ ٹاؤن انتظامیہ تنخواہیں دینے سے بھی قاصرہیں۔ سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن اور ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تمام منجمد اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کا حکم نامہ بالکل واضح ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.