اٹلی کے کرونا فری علاقے میں گھرصرف186 روپےمیں دستیاب

0

اگر آپ اپنی جائیداد خریدنے کے خواہش مند ہیں اور آپ کے پاس اتنے پیسے بھی نہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں کیونکہ اٹلی کے شہر کالابریا کے علاقے سنکوئی فرونڈی کی انتظامیہ نے شاندار سکیم متعارف کرائی ہے جس کے تحت کرونا فری اس علاقے میں اب گھر ایک یورو سے بھی کم قیمت میں دستیاب ہے اور اس سکیم سے مقامی کے ساتھ ساتھ غیر ملکی بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
شہر کے میئر مائیکل کونیا کا کہنا ہے کہ ایک یورو کی ادائیگی کے بعد جائیداد کے کاغذات مالک کے نام کردیئے جائیں گے، بعد ازاں اُسے سالانہ 250 یورو انشورنس پالیسی کے اُس وقت تک ادا کرنا ہوں گے جب تک مکان اُس کی ملکیت رہے گا۔
مائیکل کونیا کے مطابق یہ تین سال کا معاہدہ ہوگا جس کے دوران تعمیرات کا کام مکمل کرلیا جائے گا اور اگر اس سے پہلے کسی نے گھر چھوڑا تو اُس پر 20 ہزار یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اس سکیم کا مقصد علاقے میں آبادی بڑھانا ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں یہاں کے بیشتر مقامی افراد شہروں کی طرف کوچ کر گئے اور انہوں نے یہ علاقہ مستقل چھوڑ دیا ہے، شہر کے وسط میں واقع ہونے کے باعظ سنکوئی فرونڈی کے رہائشیوں کو ٹرانسپورٹ جیسا مسئلہ بھی درپیش نہیں جبکہ صرف پندرہ منٹ کی مسافت پر تائیریھان کا ساحل واقع ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: