بائرن میونخ ایک بار پھر جرمن فٹبال لیگ کی چیمپئن بن گئی

0
بائرن میونخ نےلگاتار آٹھویں بار جرمن فٹبال لیگ کا تاج اپنےسرسجا لیا، چیمپئن ٹیم نےحریف ورڈر بریمن کوایک صفر سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پرفیصلہ کن برتری حاصل کی۔بائرن میونخ کی جانب سے میچ کا واحد گول پولش سٹار پلیئر روبرٹ لیونڈوسکی نے کیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا، فاتح ٹیم نے مقررہ وقت تک برتری برقرار رکھی۔کرونا وائرس کی وجہ سے چیمپئن ٹیم نے خالی گراؤنڈ میں فتح کاجشن منایا اور ایس او پیز پر عمل پیرا رہے۔دوسری جانب اسپینش لالیگا میں لائنل میسی کی شاندار فارم برقرار ہے، میسی نےپیلنٹی پر گول داغ کر بارسلونا کو کامیابی دلائی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: