چین کا معیشت کو مضبوط تر بنانے کیلئے بڑا اقدام

امریکی جریدے ’’فوربس‘‘ نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ چین کا مرکزی بینک ” پیپلز بینک آف چائنا” ممکنہ طور پر کرپٹو کرنسی 11 نومبر کو لانچ کرے گا جو چین میں آن لائن خریداری کے حوالے سے مصروف ترین دن بھی ہوتا ہے۔
ادھرکرپٹو کرنسی کی تقسیم کےلیے کمرشل بینک آف چائنا کے علاوہ ’علی بابا‘ اور ’ٹین سینٹ‘ جیسی بڑی ای کامرس کمپنیوں کو بھی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں تاکہ اس کرپٹو کرنسی کو مؤثر طور پر چینی معیشت کا حصہ بنایا جاسکے۔اس سے قبل رواں سال 18 جون کو فیس بُک نے بھی ’’لبرا‘‘ کے نام سے کرپٹو کرنسی جاری کرنے کا اعلان کیا تھا جو 2020 تک عوام کےلیے دستیاب ہوگی اور جسے فیس بُک کے “ای والٹ “میں محفوظ کیاجاسکے گا۔ لبرا کو فروغ دینے کےلیے فیس بُک نے اُوبر، سپوٹیفائی، پے پال، ویزا اور ماسٹر کارڈ سمیت کئی جیسے اداروں کا تعاون حاصل ہوگا۔اس کے علاوہ میسیجنگ ایپ ’’ٹیلی گرام‘‘کمپنی نے بھی اپنی کرپٹو کرنسی لانچ کرنے کی تیاری کرلی ہے جو متوقع طور پر آئندہ ماہ کے اختتام تک جاری کردی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.