آئی سی سی ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری

بنگلا دیش نےبیٹنگ کا آغاز کیا تو بنگال اوپنرز ٹیم کو بہت اچھا آغاز فراہم نہ کرسکے اور بنگلا دیش کی پہلی وکٹ 23 پر گرگئی، اوپنر لٹن داس 16 رنز بنا کر مجیب کا شکار بنے۔جس کے بعد سینئر بلے باز تمیم اقبال اور شکیب الحسن کے درمیان 59 رنز کی شراکت قائم ہوئی اور 83 کے مجموعی اسکور پر تمیم اقبال 36 رنز بنا کر محمد نبی کا شکار ہوگئے۔شکیب الحسن نے ایک بار پھر بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری سکور کی اور51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شکیب الحسن حالیہ ورلڈ کپ میں 476 رنز بنا کر ٹاپ سکورر بن چکے ہیں۔افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نمایاں بولر رہے اور انہوں نے 39 رنز دے کر 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ اس کے علاوہ گلبدین نائب نے 2 جبکہ دولت زدران اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بنگلا دیش کی جانب سے دیئے گئے 263 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب اور رحمت شاہ نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو 49 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ افغانستان کی جانب سے سمیع اللہ شنواری اور گلبدین نائب کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی بنگلا دیشی بولرز کے سامنے ڈٹ کر کھڑا نہ ہو سکا اور پوری ٹیم 47 اوورز میں 200 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔بنگالی ٹائیگرز پوائنٹس ٹیبل پر 7 میچز میں سے 3 جیت کر 7پانچویں نمبرپرآ گئی جب کہ افغانستان کی ٹیم 7 کے 7 میچز میں شکست کے بعد دسویں نمبر پرہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.