پاک بنگلادیش سیریز کیلئے مہمان ٹیم لاہور پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے بنگلادیشی ٹیم کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا جنہیں سخت سیکیورٹی میں ائیرپورٹ سے ہوٹل لایا گیا۔ بنگلادیشی ٹیم لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 24 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ 25 اورتیسرا اورآخری میچ 27 جنوری کو قذافی سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد مہمان ٹیم وطن واپس لوٹ جائے گی اور پھر واپس آکر7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ پاکستان سپر لیگ 2020 کے اختتام پردونوں ٹیموں کے درمیان ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ 3 اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دوسرا ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اپریل تک کراچی میں ہی ہوگا۔
شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: