ترک صدرکابغدادی کی بیوی اوربہن کی گرفتاری کا دعویٰ

امریکی صدر نےترک ہم منصب رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اس دوران ترک صدر نے صدرٹرمپ کو اطلاع دی کہ ترک فورسز نے بغدادی کی بہن اوربیوی کوگرفتارکرلیا ہے،،،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرٹوئٹ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ترک صدراردوان سے فون پر بہت اچھی گفتگوہوئی،اردوان نےاطلاع دی کہ انہوں نے متعدد داعش جنگجوؤں کو گرفتارکیا ہےامریکی صدرکا کہنا تھاکہ گرفتارداعش جنگجوؤں میں بغدادی کی بیوی اور بہن بھی شامل ہے،ترک صدر سے شام کےساتھ ان کے سرحدی معاملات پر بھی بات ہوئی۔امریکی صدر نے بتایا کہ اردوان سے کردوں سے محاذ آرائی اور دہشت گردی کے خاتمے پر بھی گفتگو ہوئی،ترک حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ فورسز نے شمالی شام کے علاقے سے ابوبکر بغدادی کی بہن کو گرفتار کرلیا ہے، ترک عہدیدار کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والوں میں ابوبکر بغدادی کی بہن، ان کے شوہر اور بہو شامل ہیں، جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.