امریکا میں جانوروں کی دیکھ بھال کی ”اعلیٰ مثال”

جانوروں سےاچھا سلوک اسلام کی تعلیمات کاخاصہ ہے،لیکن اس بات پرمغربی ممالک میں صحیح طورپرعمل کیاجارہاہے، امریکہ کے مشہور ووڈلینڈ پارک چڑیا گھر میں زرافے کے بچے کو معالجاتی جوتے پہنائے گئے ہیں جس سے توقع ہے کہ اس کا پیدائشی نقص دور ہوجائے گا۔
چند روز قبل پیدا ہونے والا بچہ زرافہ ویسے تو نارمل پیدا ہوا تھا لیکن اس کی پچھلی ٹانگوں کا نچلا حصہ ہموار اور سیدھا نہیں تھا اور بڑےہونے کے بعد اسے چلنے میں دقت پیش آسکتی تھی۔چڑیا گھر کے طبی عملے نے زرافہ کی ٹانگوں کا بغور جائزہ لیا اور اس کی مناسبت سے پلستر سمیت جوتے بنائے جو گھنٹوں کی تگ و دو کے بعد اسے پہنادیئے گئے۔ طبی ماہرین نے لکڑی اور پولی ایتھائلین سے جوتا تیار کیا، پہلے خاص سانچوں میں جوتے ڈھالے اور اس کے بعد زرافے کے بچے کو پہنائے،ماہرین کو امید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس کی ٹانگوں کو نقص دور ہوجائےگا اوریہ دیگر جانداروں کی طرح چلنے اور دوڑنے لگے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.