2019 میں روسی صدر پیوٹن پر حملہ ہوگا،بابا وانگا کی پیشنگوئی

برطانوی اخبار کے مطابق 2019 کوقدرتی آفات گھیرے رکھے گی۔دنیا کے دورہنماؤں کی زندگیوں کو خطرات لاحق رہیں گے۔ درست پیشنگوئیاں کرنے والی بلغاریہ کی نابینا خاتون بابا وانگا مدتوں سے شہ سرخیوں میں ہیں، انہوں نے مرنے سے قبل دو ہزار انیس کے اہم واقعات کی بھی پیش گوئیاں کی تھیں۔ بابا وانگا نے روسی صدر پیوٹن کے بارے میں کہا تھا کہ ولادی میر پیوٹن کو ان کی سیکیورٹی ٹیم کا اہلکار انہیں ہلاک کرنے کی کوشش کرے گا۔ پیوٹین نے خود بھی اس کا انکشاف کیا تھا کہ انہیں مارنے کی کئی بار کوششیں کی گئیں۔ اس لئے انہوں نے اپنی حفاظت کےلئے اسنائپرز کی ٹیم مقرر رکھی ہے۔امریکی صدر ٹرمپ بارے بابا وانگا کا کہنا تھا کہ2019میں وہ پراسرار بیماری کا شکار ہو کر قوت سماعت سے محروم ہوجائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ2019میں یورپی یونین ٹوٹ جائے گی اور روس سے شہاب ثاقب ٹکرائے گا۔ واضح رہے کہ نابینا خاتون بابا وانگا خود تو 1996 میں انتقال کر گئیں مگر مرنے سے قبل کئی دہائیوں کی پیش گوئیاں کرگئی تھیں جو کہ سچ ثابت ہوتی جارہی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.