قائد اعظم محمد علی جناح کی72ویں برسی

0
برصغیر کے مسلمانوں کے رہنما اور بابائے قوم قائد محمد علی جناح 25دسمبر1874 ایک تاجر جناح پونجا کے گھرکراچی میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم کے حصول کے بعد انہوں نے سندھ مدرستہ الاسلام سے تعلیم حاصل کی،محمد علی جناح نے برطانیہ سے قانون کے شعبے میں بیرٹ لا کی ڈگری حاصل کی،،اور وطن واپس آکر ایک پیشہ ور وکیل اور ماہر قانون دان کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
وہ1913میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شامل ہوئے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنی قائدانہ صلاحیتوں،بہترین اخلاق،اصول پسندی اور متاثر کن شخصیت کے باعث پارٹی میں اہمیت حاصل کرتے گئے،انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے دنیا کے نقشے پر ایک آزاد مملکت کا قیام انتہائی ضروری سمجھا۔1940میں قرار داد پاکستان کے ذریعے قائد اعظم محمد علی جناح اور آل انڈیا مسلم لیگ کے رہنماؤں نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ ریاست کے قیام کیلئے سیاسی میدان ہموار کیا۔اور تحریک پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔یوں 14اگست1974 کو د نیاکے نقشے پر برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ مملکت پاکستان وجود میں آ ئی،،جو قائد اعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،، 11اگست1947 کو اپنے تاریخی خطاب میں انہوں نے اس مملکت کیلئے بنیادی اصول وضح کئے،جہاں تمام شہریوں کو مکمل مذہبی آ زادی حاصل ہوگئی11ستمبر1948 کو بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اس دنیا سے رخصت ہوئے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: