اعظم سواتی کا بطوروفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی استعفیٰ منظور

نوٹیفکیشن کے مطابق، صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر استعفیٰ منظور کیا، استعفیٰ کی منظوری کا اطلاق 6 دسمبر 2018 سے ہوگا، اعظم سواتی نے 6 دسمبر2018 کو وفاقی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا،استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفیکیشن 1 ماہ 3 روز بعد جاری کیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں نامزد اعظم سواتی نے سپریم کورٹ کی جانب سے جے آئی ٹی بنائے جانے کے بعد 6 دسمبر 2018 کو وفاقی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا ۔تاہم اس کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا تھا۔

اعظم سواتی کے استعفے کے ایک ماہ بعد بھی وفاقی کابینہ کی فہرست میں ان کا نام بطور وفاقی وزیر درج تھا جس پر یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی زیر بحث آیا۔ سپریم کورٹ نے اعظم سواتی کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کا بھی حکم دے رکھا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.