پانچ اگست کابھارتی اقدام غیرقانونی تھا،صدرآزاد کشمیرمسعود خان

0

صدر آزاد کشمیرسردار مسعود خان نے کہا کہ 5 اگست کا بھارتی اقدام غیر قانونی تھا،بھارت نے غیر قانونی اقدام کے بعد جعلی نقشے جاری کیے،نقشے میں لداخ کو بھارت کا حصہ دکھایا گیا،سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ لداخ اور کشمیر کا معاملہ متنازع ہے۔ چین لداخ میں بھارتی ناجائز قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔ لداخ تنازع پر چین کا موقف درست ہے۔
=سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی توسیع پسندی کو لگام دینا بہت ضروری ہے۔ جنگیں مشینں نہیں بلکہ قومیں لڑتی ہیں۔ چینی فوج کی نسبت بھارتی فوج کمزور ہے۔ بھارتی فوج کو متعدد مسائل درپیش ہیں،صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ چین کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی کوشش کی گئی،امریکا نےکرونا پھیلاؤ کا ذمہ دارچین کو قرار دیا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: