عائزہ خان نے حج کی خوبصورت یادیں مداحوں کے ساتھ شیئرکردیں

0
اداکارہ عائزہ خان نے گزشتہ برس کی حج کے دوران طواف کعبہ کی ایک خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جب وہ اپنے شوہر دانش تیمور کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ گئی تھیں۔ ویڈیو کے پس منظر میں اذان کی خوبصورت آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔عائزہ خان نےحج کی سعادت کو اپنی بہترین یاد قرار دیا اور اپنی پوسٹ میں حج مبارک 2019 اور اذان کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے۔ گزشتہ برس عائزہ خان اور دانش تیمورنے دیگر پاکستانیوں فنکاروں حمزہ علی عباسی، عاطف اسلم، فیروز خان اورروبینہ اشرف کے ساتھ حج کی سعادت حاصل کی تھی۔رواں برس کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث سعودی عرب میں فریضہِ حج انتہائی محدود اور سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ ادا کیا گیا ،جن میں 30 فیصد سعودی باشندے اور70 فیصد شامل تھے ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: