انگلینڈ کے ساتھ سیریز کھیلنے کیلئے ٹیم مکمل تیار ہے،گلین میکسویل

0
معروف آسٹریلوی کھلاڑی میکسویل نے انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی میچ سے متعلق کہا ہے کہ افتتاحی میچ میں انگلینڈ کو شکست سے دوچار کرکے سیریز کا فاتحانہ آغاز کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے ساتھ سیریز کھیلنے کےلیے ٹیم تیار ہے اور پہلے میچ کےلیے حکمت عملی بھی تیار کرلی ہے۔آسٹریلوی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں شرکت کےلیے بے چین ہیں کیونکہ پہلے میچ میں آل راونڈر کی کارکردگی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروانے میں اہم ثابت ہوگی۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جمعہ کو ساؤتھمپٹن کے مقام پر شیڈول ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ڈے نائٹ ہوگا۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: