مارکیٹ سےٹوائلٹ پیپرز نہ ملیں تو ہمارا اخبار استعمال کریں

0

کورونا وائرس کے خوف سے جہاں لوگ ماسک اور ہینڈ سینیٹائزرز اکٹھے کر رہے ہیں وہیں مغربی ممالک میں لوگوں کو یہ فکر لاحق ہے کہ کہیں ٹوائلٹ پیپرز ختم نہ ہو جائیں۔ اسی خدشے کے پیش نظر ٹوائلٹ پیپرز کی مانگ میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث ٹوائلٹ پیپرز مختلف ممالک کی مارکیٹوں سے غائب ہوگئے ہیں۔اس بحران کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیا کے ایک اخبار نے آٹھ صفحات کا اضافہ کردیا ہے تاکہ لوگ ایمرجنسی ٹوائلٹ پیپر کی جگہ اخبار استعمال کر سکیں۔ اخبار نے اپنے پہلے صفحے پر ایک پیغام بھی لکھا ہے کہ ہم نے اخبار کے اندر آپ کے لیے آٹھ صفحات مختص کیے ہیں تاکہ آپ انہیں کسی ایمرجنسی کی صورت میں استعمال کر سکیں۔اخبار نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر "ٹوائلٹ پیپر ایمرجنسی ” کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "ہاں” ہم نے یہ کیا ہے۔اس سے قبل جاپان اور ہانگ کانگ میں بھی ٹوائلٹ پیپرز کا بحران پیدا ہوا تھا جہاں سٹوروں پر ٹوائلٹ پیپرز خریدنے والے لوگوں کی لمبی لائنیں لگ گئی تھیں اور بعض جگہوں پر لوگوں میں ٹوائلٹ پیپرز خریدنے پر جھگڑے بھی ہوئے تھے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: