۔۔۔۔ لوگ آساں سمجھتے ہیں مسلماں ہونا

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میلبرن کی ایک ٹرین میں ایک خاتون نے پہلے دین اسلام کی توہین کی پھر ٹرین میں موجود نقاب پہنے ایک خاتون پر حملہ کردیا۔ ٹرین میں ہی موجود ایک اور مسلمان خاتون نے جب متاثرہ خاتون کی مدد کرنا چاہی تو حملہ آور خاتون نے اس کا نقاب بھی اتار دیا۔ فہیمہ عدن نامی مسلمان خاتون نے بتایا کہ اس نے دیکھا کہ ٹرین میں ایک پاگل خاتون اسلام کے خلاف باتیں کر رہی ہے اور ایک مسلمان خاتون کا سکارف اتارنے کی کوشش کر رہی ہے۔ فہیمہ عدن نے مزید بتایا کہ جب اس نے دوسری مسلمان خاتون کو بچانے کی کوشش کی تو اسلام مخالف خاتون نے مجھ پر بھی حملہ کر دیا جس سے مجھے خراشیں بھی آئیں۔ فہیمہ عدن نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ٹرین میں موجود کسی بھی شخص نے حملہ کرنے والی عورت کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔ فہیمہ عدن نے کہا کہ مجھے اس واقعے پر بہت دکھ ہوا۔ متاثرہ مسلمان خاتون نے بتایا کہ ڈیڑھ گھنٹہ انتظار کیا مگر پولیس بھی فوری مدد کو نہیں آئی۔ بعد ازاں پولیس نے ایک 39 سالہ خاتون کو حراست میں لیا اور ضمانت پر رہا کر دیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.