کینگروز کے سامنے انگلش شیرہوگئے ڈھیر

لارڈز میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے 32ویں میچ میں کوئی بھی انگلش بلے باز آسٹریلین گیند بازوں کا کھل کر مقابلہ نہ کر سکا۔ انگلینڈ کی جانب سے صرف سٹوکس نے مزاحمت دکھائی اور 115 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 89 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں ونس 0، بیرسٹیو 27، جوئے روٹ 8، مرگن 4، بٹلر 25، ووکس 18 رنز بنا سکے اور ناٹ آؤٹ رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے سٹارک نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بھینڈروف 2 اور سٹوینس ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔اس سے قبل انگلینڈ کے کپتان این مورگن ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ان کا یہ فیصلہ سودمند ثابت نہیں ہوا اور مقررہ پچاس اوورز میں آسٹریلوی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔آسٹریلیا کی جانب سے کپتان فنچ 100، وارنر 53، سمتھ 38 اور کیری 3 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے ووکس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ آرچر، ووڈ، سٹوکس اور معین علی کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا فائنل فور میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے، پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ،تیسرے پر بھارت اور چوتھے نمبرپر انگلش ٹیم موجود ہے۔ فائنل فور کے لئے اب جن ٹیموں کے درمیان رسہ کشی تیز ہوگئی ہے ان میں پاکستان، سری لنکا، بنگلادیش کے بعد ٹیم انگلینڈ بھی شامل ہے۔اسے نیوزی لینڈ اور بھارت سے اپنے میچز جیتنا ہوں گے اگر پاکستان تینوں میچز میں فتحیاب ہوتا ہے تو اس کے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.