آسٹریلیا نے سری لنکا کو 87 رنز سے شکست دیدی

اوول گراؤنڈ پر کھیلئے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کرکینگروز کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ آسٹریلوی ٹیم کے اوپننگ بلے بازوں نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا لیکن ڈیوڈ وارنر26 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے اس کے بعد عثمان خواجہ 10 رنز پر چل دیئے۔ سٹیو سمتھ نے فنچ کیساتھ جارحانہ اننگز کھیلی اورسمتھ نے 73 اور ایرون فنچ نے 153 رنز بنائےجبکہ گلین میکسیویل نے 25 بالز پر 46 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے یوں مقررہ 50 اوورز میں کینگروزنے 7 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اوپنرز نے 115رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا اوردونوں کھلاڑیوں نے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں تاہم دیگر کھلاڑی کوئی خاص کارکردگی نہ دکھاپائےاورآسٹریلیا کے 335رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 45اعشاریہ 5اوورز میں247رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان کارونارتنے97 رنزجبکہ کوشل پریرا52 رنز بناکر نمایاں رہے۔ شاندار پرفارمنس پرآسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ایک بار پھر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرلیا،وہ پاکستان کے خلاف میچ میں بھی مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا کی ٹیم ٹیبل پر 8پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے،نیوزی لینڈ کی ٹیم 7پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔انگلینڈ 6 اور بھارت 5 پوائنٹس کے بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا سےشکست کے باوجود سری لنکا 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔دوسرے میچ میں ساؤتھ افریقہ نے افغانستان کو بآسانی ہرا کر ٹورنامنٹ میں پہلی فتح کو گلے لگایا۔ پہلے کھیلتے ہوئے افغانستان کی ٹیم 24.1 اوورز میں 125 پر ہمت ہار بیٹھی، حضرت اللہ زازائی 22، نور علی زردان32، راشد خان 35 رنز کے علاوہ دیگربیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ آٹھ بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے۔ عمران طاہر نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا،مورس کےحصےمیں تین وکٹیں آئیں۔ پھلواکیو نے دو شکار کیے۔پروٹیز نے 126 رنز کا ہدف با آسانی 29 اوورز میں حاصل کر لیا۔ اوپنر ڈی کوک نے شاندار 68 رنز کی باری کھیلی۔ ان کی اس اننگز میں 8 چوکے شامل تھے اور گلبدین نائب کی گیند پر محمد نبی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ہاشم آملہ نے 41 رنز بنائے۔ افغانستان کی طرف سے گلبدین نائب نے ایک وکٹ حاصل کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.