انگلینڈ کو 5 برس بعد ہوم سیریز میں شکست کا سامنا

0
اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں ٹاس جیت کر انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ میں 7 وکٹوں پر 302 رنز بنائے جس میں جانی بیئرسٹو 112 ، سام بلنگز 57 ،کرس ووکس 53 اور کپتان آئن مورگن 23رنز بنا کر نمایاں رہے ۔مچل سٹارک اور ایڈم زمپا نے تین،تین وکٹیں حاصل کیں۔ انگلش ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔
جواب میں آسٹریلین ٹیم پانچ وکٹیں محض 73 رنز پر گنوا بیٹھی جس میں ڈیوڈ وارنر 24 اور مارنوس لبوشانے 20 رنز بنا پائے،،، آدھی ٹیم کے آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا کی میچ میں شکست واضح نظر آ رہی تھی لیکن ایلکس کیری اور گلین میکسویل کے ارادے ہی کچھ اور تھے جنہوں نے انگلینڈ کی مٹھی سے فتح چھین کر نئی تاریخ رقم کردی اور چھٹی وکٹ پر 212 رنز کی شراکت قائم کی ۔مرد میدان گلین میکسویل نےاپنی اننگ میں چار چوکوں اور سات چھکوں سمیت 108 رنز بنائے جبکہ ان کے پارٹنر الیکس کیری نے سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 106رنز بنا کر آسٹریلیا کیلئے جیت کی راہ ہموار کردی اور مہمان ٹیم انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر 3 وکٹوں سے شکست دینے میں کامیاب رہی جبکہ انگلینڈ کو 5 برس بعد کسی ہوم سیریز میں شکست کا سامنا کرنا ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: