جماعت اسلامی کی 5 اگست کو یوم مذمت منانے کی تجویز

0

امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نےکہا ہے کہ مودی سرکار نےگزشتہ برس 5 اگست کو غیر آئینی اقدام اٹھایا اور مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کردی گئی،،اس اقدام کو ایک سال ہونے کو آیا ہےلہٰذا حکومت کو چاہئے کہ وہ 5 اگست کو یوم مذمت کے طور پر منائے تاکہ دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھائی دے سکےسینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی ساری قیادت جیلوں میں ہے،ایک سال میں 18ہزار نوجوانوں کو بھی پابندسلاسل کردیا گیا ۔ اب ہمیں تقریروں سے آگے بڑھ کر عملی قدم اٹھانا ہو گااور وہ راستہ اختیار کرنا چاہیے جو کشمیر کی آزادی کو یقینی بنائے۔امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا ہے کہ ہم کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر اجاگر نہیں کر سکے جس کے باعث بھارت کے حوصلے مزید بڑھ گئے ہیں اوراب اس نےآزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر بھی اپنی نظریں جما لی ہیں۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: