اٹک اور سوات میں مختلف واقعات میں 19 افراد جاں بحق

مسافر بس سوات سے لاہور آ رہی تھی۔ اٹک میں براہمہ اںٹر چینج کے قریب پھسلن کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی۔ بس میں کل 59 افراد سوار تھے۔ زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو حسن ابدال،ٹیکسلا اور واہ کینٹ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ ہسپتالوں میں کئی مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب سوات میں کالام کےعلاقےمیں پہاڑی تودہ گھرپرگرنے سے 2 خواتین سمیت 6 افرادجاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ جاں بحق افرادمیں ماں،4 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: