وینزویلا کے صدر کا تختہ الٹنے کی کوشش

0
وینزویلا میں صدر مادورو کا تختہ الٹنے کا منصوبہ کامیاب نہ ہوسکا اور وینزویلین فورسز نے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 8 حملہ آور ہلاک کر دیا ۔
وینزویلا کے وزیر داخلہ نیسٹر ریورول نے بتایاکہ کولمبیا میں تشکیل دیے گئے دہشتگرد گروپ نے تیز رفتار کشتیوں کے ذریعے دارالحکومت کراکس سے تقریباً ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع میکوٹو کے ساحل سمندر پر اترنے کی کوشش کی جسے فوج اور خصوصی پولیس یونٹوں کے ذریعہ ناکام بنا دیاگیا۔
نیسٹر ریورول نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والے 8 مبینہ دہشت گرد حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا اور متعدد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ حملہ آوروں کی باقیات کے لیے فضائی، سمندری اور زمینی سرچ آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب کولمبیا نے واقعہ سے اظہار لاتعلقی کیا ہے ۔
ادھر غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سپیشل فورسز کے سابق اہلکار جورڈن گوڈریو نے مبینہ طور پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ، جورڈن نے دعوی کیا ہےکہ 60 افراد اب بھی وینزویلا کی سرزمین پر موجود ہیں اور انہیں نئی ہدایات دے دی گئی ہیں ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: