شام میں ترک فوج کےقافلے پر فضائی حملہ

شام کے صوبے ادلب کےجنگجوؤں کے زیر تسلط علاقوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، خان شیخیون میں اتحادی افواج طویل جھڑپ کے بعد داخل ہونے میں کامیاب ہوگئیں اور علاقے کا قبضہ حاصل کرنے کا دعویٰ کیاترک فوج کے قافلے خان شیخیون میں اپنی چیک پوسٹ کی جانب جا رہے تھے کہ اتحادی افواج کے طیاروں نے انہیں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ ترکی وزارت دفاع نے فضائی حملوں میں 3 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔دوسری جانب شام کی بشار الاسد حکومت نے خان شیخیون میں دہشت گردوں کی مدد کرنے پر ترکی سے سخت احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ترکی فوج کے قافلے اتحادی افواج کے سامنے پسپا ہوتے دہشت گردوں کی مدد کو جا رہے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.