فلپائن میں عبادتگاہیں دہشتگردوں کے نشانے پر

فلپائن کے شہر زمبونگا میں واقع ایک مسجد کو علی الصبح دستی بم حملےکا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے وقت مسجد میں متعدد افراد سو رہے تھے جو دھماکے کی زد میں آکر جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔
مذکورہ حملہ متاثرہ علاقے سے مسلم برادری کی خودمختاری کےلیے منعقد کیے گئے ریفرنڈم کے کچھ روز بعد ہوا۔ زمبونگا کی علماء کونسل نے مسجد پر دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا غیر انسانی، شیطانی اور غیر منطقی عمل ہے، عوام ہوشیاری کا مظاہرہ کریں اور ایک دوسرے کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
مسجد بم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی،ادھر پولیس نے واقعے کی مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ فلپائنی افواج کے ترجمان کا کہنا کہ مسجد پرحملے کا تعلق تین روز قبل چرچ حملےسے نہیں ہے۔
تین روز قبل فلپائن کے جزیرے جولو میں رومن کیتھولک چرچ کے قریب یکے دیگرے دو بم حملوں میں 27 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ پہلا دھماکا اس وقت ہوا جب مسیحی برادری چرچ میں اپنی عبادت میں مشغول تھی جبکہ دوسرا دھماکا پارکنگ ایریا میں اس وقت ہوا جب ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.