حوثیوں کا سعودی ایئر پورٹ پرحملہ

یمن کے حوثی باغیوں نے ایک بار پھر سعودی عرب کے جنوب مشرقی حصے میں واقع بین الاقوامی ابھا ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ سعودی میڈیا کے مطابق حملے میں جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق شام سے ہےجبکہ حملے میں زخمی شہری ہسپتال میں منتقل کردیا گیاہے۔اس سے قبل 12 جون کو بھی حوثی باغیوں نے ابھا ایئرپورٹ پر میزائل حملہ کیا تھاجس کے نتیجے میں 3 خواتین اور 2 بچوں سمیت 26 شہری زخمی ہوگئےتھے جبکہ حوثی باغیوں کے ترجمان نے اپنی ویب سائٹ پر اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اہم ہدف کو نشانہ بنایا گیا جس میں سعودی عرب کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔دوسری جانب سعودی اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے حملےکی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی سرحدوں، ملکی اثاثوں اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے سخت اقدامات اٹھالیے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.