آصف علی زرداری اورسرداراخترمینگل کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ

0
آصف علی زرداری اورسرداراخترمینگل کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم امورپرگفتگوکی گئی،دونوں رہنماؤں نے ٹِڈی دَل کے حملوں کو روکنے میں ناکامی، بڑھتی ہوئی غربت اور کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں حکومت کی مجرمانہ غفلت پر تبادلہ خیال کیا۔ٹیلی فونک گفتگو میں سردار اختر مینگل نے سابق صدر کی صحت بارے دریافت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ان جیسے سیاست دانوں کی ان حالات میں زیادہ ضرورت ہے کیونکہ حکمرانوں کی غفلت کے سبب صورت حال دن بدن خراب ہو رہی ہے۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مشکل وقت میں معیشت کو سہارا دیتے ہوئے ملک، جمہوریت اور غریبوں کو مضبوط کیا۔ سلیکٹڈ اور امپورٹڈ کٹھ پتلیوں نے ملک کو مسائل کی آماجگاہ بنا دیا ہے۔ ہماری جماعت پاکستان کو مسائل سے نکالنے کیلئے اپنا قائدانہ کردارادا کرتی رہے گی۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: