ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کرے گا یا نہیں؟ فیصلہ 3 مارچ کو

0
‏ایشین کرکٹ کونسل کے اہم اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان شریک ہوں گے۔ تین مارچ کو دبئی میں ہونے والے اجلاس میں ایشیا کپ 2020 کی میزبانی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ایشیا کپ کی ستمبر میں میزبانی پاکستان نے کرنی ہے لیکن بھارت کی عدم شرکت کی بنیاد پر ایشیا کپ کے پاکستان میں ہونے کے امکانات معدوم ہیں۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدرسارو گنگولی نے ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ اجلاس سے قبل ہی پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے ایشیا کپ کی مخالفت کردی۔ ساروو گنگولی نے کہا کہ ایشیا کپ 2020 پاکستان میں نہیں ہوگا بلکہ متحدہ عرب امارات کا شہر دبئی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 2018 میں ایشیا کپ کی میزبانی بھارت نے کرنا تھی لیکن پاکستان ٹیم کے بھارت جا کر کھیلنے میں حائل مشکلات کے باعث ایونٹ متحدہ عرب امارات میں کرایا گیا اور اب ایک بار پھر اسی تناظر میں اس برس بھی ایشیا کپ کے متحدہ عرب امارات میں ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے جب اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا تب یہ خبریں منظر پر عام پر آئی تھیں کہ پی سی بی اور بی سی بی کے درمیان ایشیا کپ کی میزبانی پر ڈیل ہوئی ہے اور ایسا بھی ممکن ہے کہ اس مرتبہ کی میزبانی بنگلا دیش کر لے اور اگلی باری میں پاکستان میزبان ہو لیکن پی سی بی نے اس ڈیل کی تردید کی تھی۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہے ، وینیو کا فیصلہ اے سی سی بورڈ نے کرنا ہے۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: