بھارت نے مقبوضہ وادی کو جیل بنا دیا ہے،ڈاکٹر اسد مجید خان

امریکا میں پاکستان کےسفیرڈاکٹراسد مجید خان نے ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی رچمنڈ سے خطاب کرتے ہوئے طلبہ اور اساتذہ کو مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورت حال سےآگاہ کیا۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کرفیو کےباعث انسانی المیہ جنم لےچکا ہے، بھارت نےمقبوضہ وادی کو جیل بنا دیا ہے۔ڈاکٹراسد مجید خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں کرفیو لگے تیسرا مہینہ ہونےکو ہے،لوگوں کےپاس اشیائے ضروریہ کاخاتمہ ہوچکا ہے،،،وادی میں سنگین انسانی بحران جنم لے رہاہے،،، ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں خواتین کی عصمت دری کی جاتی ہے،، بھاری فوج کے ہاتھوں خواتین کی عزتیں غیرمخفوظ ہیں،،، قابض فورسز نہتی کشمیری عوام کے بچوں کورات کے اندھیرےمیں اٹھا کرلے جاتی ہے،،،امریکا میں پاکستان کےسفیر کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کے باعث خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔عالمی برادری کو چایئے کہ مودی سرکارپر دباؤڈالیں کہ وہ اپنے 5اگست کے غیر انسانی اقدام کو واپس لیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.