مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ عالمی توجہ کا منتظر ہے،پاکستانی سفیر

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیراسدمجیدکاکہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات 7 دہائیوں پر مشتمل ہیں۔پاکستان اور امریکا افغانستان میں امن عمل کے لیے بھرپور کوششیں کررہے ہیں،افغانستان کا امن خطے کے استحکام سے جڑا ہے۔پاکستانی سفیرنے پاک امریکا تعلقات اورمقبوضہ کشمیرکی صورت حال پرروشنی ڈالتےہوئےکہا کہ امریکا پاک بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کیلئےکرداداداکرناچاہیئے،،،امریکا بھارت کو مقبوضہ کشمیر پر حالیہ اقدام واپس لینے کا کہے اور صورتحال کو مزیدخراب کرنےسے روکے۔ان کا کہنا تھاکہ مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کا موقف اصولی ہے، مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ ہے،پاکستانی سفیر اسد مجید کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے اس کی حیثیت تبدیل کرنے کی یکطرفہ کوشش کی اور مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ، جبکہ پاکستان نے ہر صورتحال میں ذمہ دار جوہری ریاست ہونے کا مظاہرہ کیا،پاکستان خطے کا امن خطرے میں ڈالنے والا کوئی کام نہیں کرے گا، تاہم بھارت نے جارحیت کی تو ہمیں مکمل تیار پائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.