برطانوی چوہےآرٹسٹ بن گئے

0

چوہے حقیقت میں بہت ذہین اور باکمال ہوتے ہیں اور سٹیف ٹو گڈ نامی خاتون نے ان کی مدد سے فنِ مصوری کا ایک کاروبار شروع کیا ہے۔ سٹیف اپنے پالتو چوہوں کے پیروں کو رنگوں میں ڈبوکر ان سے مصوری کے نقوش تیار کرتی ہیں اور چوہوں کے بنائے ہوئے یہ شاہکار تیزی سے فروخت ہورہے ہیں جبکہ لوگ انہیں جانوروں کے تیارکردہ شاہکار قرار دے رہے ہیں۔
سٹیف کے پاس 12 مصور چوہوں کی ایک فوج ہے جو کہ مہارت میں اس قدر آگے بڑھ چکے ہیں کہ انہیں آرٹسٹ کہا جاسکتا ہے۔ یہ چوہے چھوٹے چھوٹے کینوس پر خوبصورت منی ایچر پینٹنگ بناسکتے ہیں۔
چوہوں کی مالکن کا کہنا ہے کہ لوگ اس چھوٹے سے جانور کی بنائی پیٹنگز کو بہت پسند کررہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ چوہوں کی تیارکردہ ننھی منی پینٹنگ تیزی سےمقبول ہورہی ہیں اور اتنے زیادہ آڈرز مل رہے ہیں کہ جنہیں فوری طور پرپورا کرنا ممکن نہیں ۔

Leave a Reply

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

%d bloggers like this: