آرمی چیف سے امریکی خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاد کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر آئے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی،ملاقات کےدوران علاقائی سیکیورٹی افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف کے ساتھ ملاقات میں زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے لیے بہت اہم ہے، پاکستان خطہ میں امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔زلمےخلیل زادپاکستان کامختصردورہ کرکےکابل چلےگئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.