بالی ووڈ سٹارارجن رامپال قانونی شکنجے میں آ گئے

بالی ووڈ اداکار پر وائے ٹی انٹر ٹینمنٹ نامی کمپنی نے قرض کی عدم ادائیگی کی وجہ سے مقدمہ درج کرایا ہے،، اداکار ارجن رامپال نے کمپنی سے تین ماہ کیلئے ایک کروڑ روپے کا قرض لیا تھا لیکن ارجن رامپال مقررہ وقت پرقرض ادا نہ کرسکے جس پر کمپنی نے ایک کروڑ روپے 12 فیصد سود کے ساتھ ایک سال میں ادا کرنے کا تقاضا کیا
اداکار نے قرض ادائیگی کیلئے کمپنی کو چیک دیا جو کہ باؤنس ہو گیا جس پر کمپنی نے اداکار کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا،، کہا جارہا ہے کہ رقم کی عدم ادائیگی کی صورت میں کمپنی رقم کی واپسی اداکار کی فلموں کی کمائی سے مشروط کرسکتی ہے جبکہ اس تناظر میں اداکار کیلئے یہ بہت ہی مشکل ترین صورتحال ثابت ہوگی کیوںکہ ان دنوں ارجن رامپال کے پاس بہت کم فلمیں ہیں
حال ہی میں نئی دہلی کی ایک عدالت نے قرض کی ادائیگی کے لیے چیک باؤنس ہونے کے کیس میں بالی ووڈ کے معروف کامیڈین راجپال یادیو کو 3 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا تھا۔راجپال یادیو پر الزام تھا کہ انہوں نے 2010 میں اپنی فلم ’اتا، پتہ، لاپتہ‘ کو بنانے کے لیے ایک شخص سے 5 کروڑ روپے قرض لیا تھا۔تاہم بعد ازاں قرض کی ادائیگی کے لیے اداکار نے جو بینک چیک فراہم کیا، وہ باؤنس ہوگیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.