صدرمملکت کا فیملی کے ہمراہ کراچی کے ریسٹورنٹ میں ڈنر

صدرمملکت عارف علوی شہر قائد میں قیام کے دوران ڈیفنس فیزٹوکے ایک ریسٹورنٹ پہنچے اورعوام کے ساتھ کھانا کھایا۔ پروٹوکول کی تین گاڑیوں کے ساتھ اچانک آمد نے شہریوں کو حیران کر دیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی کی فیملی بھی ان کے ہمراہ تھی۔ ریسٹورنٹ میں موجود شہریوں نے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔
اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی کی بلال مسجد میں نماز جمعہ ادا کی تھی جس کی وجہ سےاہل علاقہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ مسجد میں آنے والوں کو اندر جانے کے لیے لائنیں لگانا پڑیں۔ صدر کی سیکیورٹی اور پروٹوکول سے ناراض ایک شہری نے وڈیو بنا کر انٹرنیٹ پراپ لوڈ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت سے ہمیں اسی تبدیلی کی توقع تھی، شکریہ عمران خان۔شائد اسی ویڈیو کا نتیجہ تھا کہ گزشتہ شب صدرمملکت صرف تین سکیورٹی کی گاڑیوں کے ہمراہ ریسٹورنٹ کھانے کیلئے پہنچے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.