ارفع کریم ٹاور میں مبینہ خورد برد کا الزام،تحقیقات شروع

نیب نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ارفع کریم ٹاور سے متعلق معلومات مانگ لی ہیں۔ نیب کی جانب سے سیکرٹری خزانہ عبداللہ خان سنبل کو خط لکھ کر بجٹ تخمینہ اور گزشتہ پانچ برس میں دی جانے والی فنڈنگ کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔ارفع کریم پراجیکٹ سے متعلق شروع سے لے کر آج تک کے پراجیکٹ کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابقہ دور میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ٹھیکے دئیے گئے۔ذرائع کے مطابق پی آئی ٹی بی میں بعض منصوبوں پر کروڑوں خرچ کئے لیکن پراجیکٹ صرف کاغذات تک رہا۔ پی آئی ٹی بی میں من پسند افراد کو بھرتی کیا گیا جو تاحال عہدوں پر تعینات ہیں۔ اس کے علاوہ لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ پر بھرتیاں کی گئیں لیکن رزلٹ کچھ نہ مل سکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.